آذر بائیجان آرمینیا جنگ:شہباز شریف آذر بائیجان کی حمایت میں بول پڑ ے

بریکنگ نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم شہباز شریف نے آذر بائیجان اور آرمینیا کے تنازع پر آذر بائیجان کی حمایت کر دی ، شہباز شریف  کی جانب سے 70 سے زائد آذربائیجانی فوجیوں کےقتل ہونے  پر رنج کا اظہار کیا گیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : خیال رہے کہ وزیر اعظم  پاکستان شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر سے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہم آرمینیا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں ۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آرمینیا کے بلا اشتعال حملے میں 70 سے زیادہ آذربائیجانی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر پر  ہمیں رنج ہے ،انہوں نے کہا کہ  پاکستانی عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ساتھ کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی کھڑے رہیں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : شہباز شریف نے کہا کہ میں پاکستان کی طرح آذر بائیجان کی سالمیت اور اس کے دفاع کی حمایت کرتا ہوں ، آذربائیجان ایک خودار ملک اور عزت دار قوم ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے اہم ساتھی کی اچانک موت

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+