ایران امریکا جوہری معاہدہ : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے جو بائیڈن سے ملاقات کا امکان مسترد کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی  کی جانب سے حال لہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بیان جاری کیا  گیا ۔ایرانی صدر نے امریکی صدر بائیڈن سے ون ٹو ون ملاقات کے امکان کو مسترد کر دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : ابراہیم رئیسی نے  جو بائیڈن سے ملاقات  کا مکان مسترد  کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے بلاواسطہ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔

 

خیال رہے کہ  امریکی چینل کو انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ایسی ملاقات یا گفتگو کا کوئی فائدہ نہیں  ہو گا ۔

 

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے مابین جوہری معاہدے پر کافی دیر سے گرما گرمی چل رہی ہے  جبکہ دوسری جانب دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے مذاکرات بھی جاری ہیں،تاہم ان مذاکرات کا تا حال کو ئی خاطر خواہ حل نہیں نکل سکا جس کے باعث یہ معاہدہ ابھی تک تاخیر کا شکا ر ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب اسرا ئیل کی جانب سے اس  معاہدے کی شدید مخالفت کی جا رہی ہے جبکہ کچھ سینئر اسرائیلی حکام کی جانب سے اس معاہدے کی مذمت بھی کی گئی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ امریکا کا ایران سے جوہری معاہدہ  خطے کی سلامتی کے لیے مناسب نہیں ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : معروف امریکی کامیڈین جیمی فالن کا وزیر اعظم شہباز شریف پر طنزیہ تبصرہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+