عاقب جاوید نے شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ میں آرام کا مشورہ دے دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : سابق پاکستانی کرکٹر اور لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید نے  ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ا نہوں نے شاہین آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آرام دینے کا مشورہ دیا ۔

 

نیوز ٹووڈے : لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نےواضح کیا کہ انجریز دو طرح کی ہوتی ہیں، ایک تو آپ تھکاوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے انجری کا شکار ہو جاتے ہیں یا پھر آپ کو کھیل کے دوران چوٹ لگ جاتی ہے۔

 

عاقب جاوید  نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ڈائیو مارنے کے دوران انجری کا شکار ہوئے ہیں مگر تمام مراحل مکمل کرنے کے بعد اب وہ ری ہیب کی طرف  گامزن ہیں ۔

 

سابق فاسٹ بالر  کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی جیسے بولرز دنیا میں بہت کم پیدا ہوتے ہیں، وہ ہمارے لیے ایک اثاثہ ہیں، میرا مشورہ یہی ہے کہ شاہین شاہ ورلڈ کپ نہ کھیلیں کیونکہ میرے نزدیک ورلڈ کپ سے  ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : عاقب جاوید کی حانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ہمیں مختلف انداز میں کرکٹ کھیلتے رہنا چاہیے، اگر ہم ایک ہی انداز سے کرکٹ کھیلتے رہیں گے تو پھر ہمارے خلاف حریف ٹیمیں آسانی سے ہم پر حاوی ہو سکتی ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: انگلش کپتان جوس بٹلر کے بعد فاسٹ بالر مارک ووڈ اور کرس ووکس بھی ان فٹ قرار

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+