چین نے حملہ کیا توامریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، صدر جوبائیڈن نے چین کو خبردار کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی صدر جو بائیڈن کی جا نب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ  چین کے حملے کی صورت میں امریکا تائیوان کا  مکمل اور بھرپور دفاع کرے گا۔

 

نیوز ٹوڈے : امریکی صدر جو بائیڈن نے میڈیا کو  ایک انٹرویو میں کہا کہ چین نے تائیوان پر حملہ کیا تو امریکی افواج تائیوان کا دفاع کریں گی۔

 

امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا دو ٹوک مئوقف سامنے رکھتے ہو کہا کہ تائیوان کے بارے میں امریکا کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

 

واضح رہے کہ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایک چین کی پالیسی ہے لیکن تائیوان نے اپنی آزادی سے متعلق خود فیصلہ کیا ہے۔ ہم تائیوان کی حوصلہ افزائی نہیں کررہے آزادی کا فیصلہ تائیوان اور تائیوان کی عوام کا ہے ۔

 

یاد رہے کہ رواں سال میں یہ تیسرا موقع ہے جب امریکی صدر نے چین کے خلاف تائیوان کے حق میں بیان دیا ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب  چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے اور اس معاملے میں امریکی مداخلت کے نتیجے میں نتائج سے  کئی بار خبر دار کر چکا ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : ایران امریکا جوہری معاہدہ : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے جو بائیڈن سے ملاقات کا امکان مسترد کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+