روس کا ایک مرتبہ پھر یوکرین کے جوہری پلانٹ پر حملہ،یوکرین بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کی جانب سے  ایک بار پھر یوکرین پر حملہ کیا گیا ہے ،روس  نے اس حملے  میں یورپ کے سب سے بڑے زاپوریژیا جوہری پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ،حملے کے نتیجے میں پلانٹ کو تو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے  کو ئی بڑا سانحہ پیش نہیں آیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق روس نے یوکرین کے جنوبی علاقے میں جوہری پلانٹ زاپوریژیا پر میزائل حملہ کیا۔ میزائل لگنے سے جوہری پلانٹ کے کئی حصوں کو نقصان پہنچا اور پلانٹ میں جاری تمام سر گرمیوں کو ہنگامی بنیاد پر  معطل کروا دیا گیا ۔

 

دوسری جانب یوکرین کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے جوہری پلانٹ میں موجود ریکٹرز سے میزائل محض 300 میٹر کی دوری پر گرے۔ جس سے زوردار دھماکا ہوا اور ہر طرف دھواں پھیل گیا تھا ۔

 

واضح رہے کہ خوش قسمتی کوئی میزائل ریکٹرز کو نہیں لگا ورنہ یوکرین بڑی تباہی کا شکار ہوجاتا۔ روس نے زاپوریژیا جوہری پلانٹ پر دو شہروں سے پسپا ہونے اور دس روز میں 4 جیٹ طیاروں کے یوکرین میں لاپتہ ہونے کے بعد کیا۔

 

یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ  نہیں جب روس نے یوکرین کے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا ہو۔

 

 نیوز الرٹ ٹوڈے : اس سے قبل بھی ایک حملے میں جوہری پلانٹ کی بجلی کئی دن تک معطل رہی تھی اور ایک حصے میں آگ بھی لگ گئی تھی جس سے یوکرین کو نہ صرف دفاعی بلکہ مالی نقصان بھی پہنچا تھا ۔

 

مزید پڑ ھیں : چین نے حملہ کیا توامریکا تائیوان کا دفاع کرے گا، صدر جوبائیڈن نے چین کو خبردار کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+