پاکستان کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2022 ء کے لیے کِٹ 'تھنڈر جرسی' جاری کر دی گئی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے  اگلے ماہ آسٹریلیا میں ہونیوالے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے لیے کٹ کی باضابطہ رونمائی کردی  گئی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی کٹ کی رونمائی پی سی بی نے خصوصی ویڈیو کے ذریعے کی جس میں بابر اعظم، شاداب خان اور نسیم شاہ کے ساتھ قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی پلیئرز فاطمہ ثنا اور کائنات امتیاز نے بھی شرکت کی ۔

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ میں بنیادی کلر ڈارک گرین ہے جبکہ لائٹ گرین اور یلو کلر کو استعمال کرتے ہوئے ٹھنڈر کی تھیمپیش کی گئی ہے ۔

 

پی سی بی نے ساتھ ہی کلیش کٹ بھی جاری کی ہے جس میں ڈارک گرین اور لائٹ گرین کا کلر استعمال کیا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ کلیش کٹ ایسی صورت میں استعمال کی جاتی ہے جب دو ٹیموں کی کٹس کا کلر یکساں ہو، ایسے میں ایک ٹیم اپنے ڈیزائن میں کلر اسکیم کو تبدیل کرتے ہوئے کلیش کٹ استعمال کرتی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے میچ کی  گیٹ منی  بھی سیلاب متاثرین  کے لیے مختص کر دی گئی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں: عاقب جاوید نے شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ میں آرام کا مشورہ دے دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+