نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والے T20 ورلڈ کپ 2022ء کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ، کین ولیمسن کپتان مقرر

بریکنگ نیوز ٹوڈے : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ اس مرتبہ بھی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کے مایاناز اوپنر  مارٹن گپٹل ریکارڈ 7ویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کا حصہ ہونگے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے نیتھن میکلم اور راس ٹیلر 6 مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیل چکے ہیں۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں فن ایلن، ٹرینٹ بولٹ، مائیکل بریسویل، مارک چیپمین ،ڈیون کانوے فرگوسن، ایڈم ملن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹکی جانب سے واضح کر دیا گیا  ہے کہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ ہی سہہ فریقی سیریز میں حصہ لے گا۔

 

سہہ فریقی سیریز 7 اکتوبر سے شروع ہو گی جس میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2022 ء کے لیے کِٹ 'تھنڈر جرسی' جاری کر دی گئی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+