برطانیہ کے نئے شاہ چارلس سوم کو اقتدار میں آ تے ہی مخالفین کا سامنا، ویلز میں عوام کی بادشاہ کے خلاف نعرہ بازی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ کے نئے بادشاہ  چارلس سوم کو اقتدار میں آنے کے فوراً بعد ہی مخالفین کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے جو کہ ان کے لیے  ایک بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ویلز کے پہلے دورے پر کنگ چارلس کوئین کنسورٹ کمیلا کے ہمراہ کارڈف کیسل پہنچے، کارڈف کیسل کے باہر کھڑے لوگوں نے بادشاہ کے خلاف نعرے بازی  شروع کر دی۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : کارڈف کیسل کے باہر لوگوں نے کنگ چارلس کے خلاف مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں بادشاہ کے خلاف سلوگنز لکھے ہوئے تھے ۔

 

خیال  رہے کہ بادشاہ کے طور پر کنگ چارلس کا یہ پہلا دورہ تھا۔

 

عوام کی جانب سے  بادشاہ  چارلس کے اقدامات کو سراہنے کی بجائے ان کی مذمت کی گئی  جبکہ کچھ لوگوں نے ان کے سامنے اپنی شرائط بھی رکھ دیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایس سی او بیٹھک میں پیوٹن کے بیان پر امریکہ کی ہتھیاروں کی دکان بند ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+