افغانستان میں’ٹک ٹاک‘ اور ’پب جی‘ پر جلد پابندی لگنے کے امکانات

بریکنگ نیوز ٹوڈے :  افغانستان میں ویڈیو شیئر نگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ اور گیم ’پب جی‘ پر جلد طالبان کی جانب سے پابندی لگانے کا امکان پیدا ہو چکا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کے مطابق طالبان افغانستان میں اگلے تین ماہ کے دوران ’ٹک ٹاک‘ اور ’پب جی‘ پر پابندی لگانے کا  منصوبہ بنا رہے ہیں ۔

 

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں طالبان کی جانب سےاعلان کیا گیا تھا کہ ہم ٹک ٹاک‘ اور ’پب جی‘ تک لوگوں کی رسائی روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ یہ دونوں ایپس نوجوان نسل کو گمراہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔

 

دوسری جانب  میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق افغانستان میں حکومت نے ٹیلی کمیونیکیشن اور انٹرنیٹ فراہم کرنے والوں کو  بھی حکومت کے اس منصوبے سے آگاہ کر دیا ہے ۔

 

اس سے قبل ماضی میں اس حوالے سے طالبان کے ترجمان نے کہا تھا کہ نوجوانوں کو گمراہی سے روکنے کے لئے’ٹک ٹاک‘ اور ’پب جی‘ پر پابندی  لازم ہے ورنہ نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : افغان میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس سے قبل افغانستان میں 23 ملین ویب سائٹس کو  معطل  کر دیا گیا تھا ۔

 

مزید پڑ  ھیں : برطانیہ کے نئے شاہ چارلس سوم کو اقتدار میں آ تے ہی مخالفین کا سامنا، ویلز میں عوام کی بادشاہ کے خلاف نعرہ بازی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+