روس یوکرین جنگ : یوکرین کو جنگ ہارنے نہیں دیں گے ، امریکا یوکرین کی مدد کے لیے تیار رہے گا ، جوبائیڈن

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا کے  صدر جو بائیڈن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا  کہ امریکہ کسی بھی چینی حملے کے خلاف تائیوان کا دفاع کرے گا،  انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن تائی پے کی آزادی کی  جستجو کی قدر کرتا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے :  یوکرین اور روس کے درمیان جاری لازوال تنازع سے متعلق امریکی صدر نے بیان دیا کہ روسی صدر پوٹن ہمارے ارادے کو توڑ نہیں سکتا۔ امریکہ یوکرین کی اس وقت تک مدد کرتے رہے گا جب تک  یوکرین کی عوام کو ہماری ضرورت رہے گی ۔

 

امریکی صدر بائیڈن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ  یوکرین جنگ نہیں ہار رہا بلکہ کچھ علاقوں میں کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، انہوں نے یوکرین کی اس جیت  کی وجہ امداد اور یوکرین عوام کی بے مثال بہادری کو قرار دیا ۔

 

انہوں  نے کہا روس کی یوکرین سے مکمل بے دخلی اور اس کی خودمختاری کو تسلیم کرنا جنگ میں یوکرین کی کامیابی ہے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈ ے : واضح رہے کہ روس اور یوکرین  کے مابین ایک طویل عرصے سے جنگ جاری ہے جس کا ابھی تک کو ئی نتیجہ جہیں نکل سکا ، دوسری جانب دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے مذاکرات بھی کرنے کی کوشش کی گئی تاہم ان مذاکرات کا بھی کو ئی خاطر خواپ حل نہیں نکل سکا، تاہم دونوں ممالک  کے درمیان تنازع سنجیدہ صورتحال اختیار کر چکا ہے جس کے باعث دونوں جانب سے کئی لوگوں کی جانیں بھیب جا چکی ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : افغانستان میں’ٹک ٹاک‘ اور ’پب جی‘ پر جلد پابندی لگنے کے امکانات

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+