پیوٹن یوکرین جنگ جلد ختم کرنے کے لیے بڑا قدم اُٹھا سکتے ہیں

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ترکیہ کے  صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے ایک حیرت انگیز بیان جاری کیا گیا ، اس بیان میں انہوں  نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین میں جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں۔ 

 

نیوز ٹوڈے : حال ہی میں میڈیا کو انٹرویو میں ترک صدر نے کہا کہ صدر پیوٹن سے گفتگو میں اندازہ ہوا کہ وہ یوکرین جنگ کاجلد خاتمہ چاہتے ہیں۔ 

 

ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ روسی صدر ولادمیر پیوٹن  یوکرین میں جنگ ختم کرنے سے متعلق اہم اور بڑے اقدامات بھی کر سکتے ہیں ۔

 

ترک صدر کے مطابق یوکرین اس ماہ اپنا بہت بڑا علاقہ روسی قبضے سے واپس لینے میں کامیاب ہوا ہے۔

 

ترک میڈ یا کے مطابق بھی  روس کے لیے صورتِ حال خاصی پریشان کن ہے،اس کے علاوہ روسی  اسلحہ سے  متعلق بھی کافی  قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ترک صدر نے میڈیا کو اپنے بیان میں بتایا کہ روس اور یوکرین کے درمیان 200 قیدیوں کا جلد تبادلہ ہوسکتا ہے۔

 

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ کا تا حال کو ئی نتیجہ نہیں نکلا ، ایک طرف روس  اپنی ضد  پر قائم ہے تو دوسری طرف  مغربی ممالک  یوکرین کو فوجی امداد دے کر  بھرپور طریقے سے اسپورٹ کر رہے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : متحدہ عرب امارات میں ’روٹی سب کے لئے‘ پروگرام کا آغاز

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+