میکسیکو میں انیس ستمبر کو دو خوفناک واقعات کی برسی کے موقعے پر وہی خوفناک واقعہ پھر پیش آ گیا

انیس ستمبر 2022 ء کو زلزلے کے شدید جھٹکوں سے امریکہ کا شہر میکسیکو کانپ اٹھا ہے اس زلزلے کے دوران زمین ایسے ہل رہی تھی جیسے بہت بڑی تباہی آ چکی ہے میکسیکو کے لوگ اس لیے اور زیادہ خوفزدہ ہو گۓ کیونکہ اس سے پہلے بھی کئ بار انیس ستمبر کو میکسیکو زلزلے جیسی آفت سے تباہ ہو چکا ہے ۔

 

میکسیکو میں زلزلے کی شدت 7.6 ماپی گئ اس وقت زمین ایسے ہل رہی تھی جیسے پل بھر میں سب کچھ ملیا میٹ ہو جاۓ گا بڑی بڑی عمارتیں ہلنے سے ان کے شیشے ٹوٹ گۓ اور سڑکوں پر چلنے والی گاڑیاں بری  طرح الٹنے لگیں تباہی کا یہ منظر دل دہلا دینے والا تھا ۔

 

اس خوفناک حادثے میں بے شک جانی یا مالی نقصان نہ ہونے کے برابر تھا لیکن اس خوفناک منظر نے وہاں کے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا لوگوں کی چیخ و پکار سے میکسیکو میں کہرام مچ گیا کیونکہ 19 ستمبر کا دن میکسیکوکے  لوگوں کیلیے کسی قیامت سے کم نہیں ہوتا ۔

 

ایسا ایک بار نہیں ہوا بلکہ یہ تیسری بار ہوا ہےاس لیے 19 ستمبر کا دن جیسے جیسے قریب آتا ہے لوگوں میں خوف کے آثار نظر آنے لگتے ہیں کیونکہ میکسیکو کا 19 ستمبر سے ایسا خوف کا رشتہ ہے جس کو یہاں کے لوگ کبھی بھلا نہیں پاۓ اور اب اس خوفناک واقعے کے بعد آئندہ کبھی بھلا نہیں پائیں گے ۔

 

انیس ستمبر 1985 ء کو بھی ایک بار میکسیکو زلزلے سے تھرا اٹھا تھا اس حادثے میں پانچ ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہو گۓ تھے عمارتیں کھنڈر بن گئ تھیں اور یہ شہر بری طرح تباہ ہو گیا تھا اس وقت اس زلزلے کی شدت آٹھ تھی ۔

 

دوسری مرتبہ پھر انیس ستمبر 2017 ء کو ایسا ہی خوفناک زلزلہ آیا تھا جس نے ایک بار پھر میکسیکو کی دھرتی دہلا دی تھی اس وقت زلزلے کی شدت 7.1 تھی اور اس وقت بھی تقریباً چار سو لوگوں کی موت ہوئ تھی اور بہت تباہی مچی تھی ۔

 

ان دو واقعات کی برسی کے موقع پر ایک بار پھر ایسا ہی خوفناک واقعہ رونما ہونے سے لوگ بہت سہم گۓ اور یہ سوال بھی اٹھنے لگے کہ میکسیکو میں 19 ستمبر کو ہی زلزلے کیوں آتے ہیں کیا اس دن ہی زلزلے آنے کی کوئ خاص وجہ ہے یا یہ محض اتفاق ہے ؟

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+