پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج شام 7:30 بجے کراچی میں کھیلا جا ئے گا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان اور انگلینڈ کے مابین  ٹی ٹوئنٹی سیرز کا دوسرا میچ آج شا م  ساڑھے سا ت بجے کراچی نیشنل اسٹیڈیم  میں کھیلا جا ئے گا ۔

 

نیوز ٹوڈے :واضح رہے کہ  انگلینڈ نے پاکستان کو  سیریز کے پہلے میچ میں 6 وکٹوں سے باآ سانی شکست دے  کر سیریز میں ایک میچ کی برتری حاصل کر لی تھی ، انگلینڈ کے بیٹرز الیکس ہیلز اور ہیری بروکس کے  سامنے قومی گیند باز بے بس نظر آئے اور زیادہ متاثر نہ کر سکے ۔

 

واضح رہے کہ الیکس ہیلز کراچی کنگز اور ہیری بروکس   پی ایس ایل میں لاہور قلندرز سے کھیلتے ہیں  جس کے باعث ان دونوں بیٹرز کو پاکستان کی کنڈیشنز کا کافی حد تک اندازہ ہے ۔

 

نیوز الرٹ  ٹوڈے : بابر اعظم نے میچ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیان دیا کہ  ہم ورلڈ کپ سے  پہلے  مختلف کامبینیشن    آزمانا چاہتے ہیں تا کہ ہر کھلاڑی کی خصوصیت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکے ، اس کے علاوہ انہوں نے شان مسعود کی کارکردگی  پر مطمئن رویے کا اظہار کیا ہے ۔

 

خیال ر ہے کہ ایشیاء کپ سے بابر اعظم کی کاکرکردگی کچھ خاص نہیں رہی  جبکہ وہ کل ملا کر ابھی تک 6 ےا 7 میچز کھیل چکے ہیں مگر کوئی خاطر خواہ پرفارمنس نہیں دکھا سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : محمد رضوان نے بابر اعظم کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ،ٹی ٹوئنٹی کی 52 اننگز میں 2000 رنز مکمل کر لیے

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+