روسی صدر ولادمیر پیوٹن کی مغربی ممالک کو بڑی دھمکی ، امریکہ کو بھی خبر دار کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے حال ہی میں یوکرین جنگ کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے ،انہوں نے  مغرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے پاس جواب دینے کے لیے بہت سے ہتھیار ہیں جن سے  وہ مغر بی ممالک کو جواب دے سکتا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : روسی صدر پیوٹن نے ٹی وی پر خطاب کے دوران روسی افواج کو متحرک کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ روس اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے  تمام وسائل استعمال کرتے ہو ئے آخری حد تک جا ئے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب ولادمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ مغرب روس کے خلاف جارحیت میں تمام حدوں سے آگے نکل گیا ہے، مغرب روس کے خلاف نیوکلیئر بلیک میلنگ میں  بھی ملوث رہا جو کہ روس اور روسی عوام کی سالمیت کے لیے ایک بڑا خطرہ بن گئی تھی ۔

 

روسی صدر پیوٹن نے مغرب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغرب نے یوکرین کے لوگوں کو گولہ باری کا ایندھن بنانے کی کوشش کی اور بدقسمتی سے  یوکرین  نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا جس  کا سب سے بڑا نقصان اس کی عواما کو اٹھانا پڑا ۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مغرب یوکرین اور روس کے درمیان امن نہیں چاہتا اور روس یوکرین کے علیحدگی پسند علاقوں کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا اسی لیے یورپ کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات کیے جاتے ہیں تا کہ خطے میں امن اور سلامتی قائم نہ رہ سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ایرانی ڈرونز نے ایک بار پھر یوکرین جنگ کا پانسہ پلٹ دیا ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+