امریکہ اور روس کے بیان نے برطانیہ کی نیندیں اڑا دیں

روس یوکرین جنگ کے دوران ایک روز پہلے ہی ولادیمیر پیوٹن نے یورپی ملکوں کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی ہے جو اس جنگ میں روس کے خلاف بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں روس نے ایسے  ملکوں کو صاف لفظوں میں یہ باور کرا دیا ہے کہ اگر روس کو ان سے کوئ خطرہ محسوس ہوا تو وہ اپنے لوگوں کی حفاظت کیلیے ایٹمی ہتھیار چلانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

 

پیوٹن کی اس دھمکی کے بعد آج امریکہ کے ایک ٹک ٹاکر نے ایک وڈیو جاری کرتے ہوۓ بتایا کہ اگر پیوٹن نے ایٹم بم کا بٹن دبا دیا تو برطانیہ کے پاس اپنے آپ کو بچانے کیلیے صرف چار منٹ کا وقت ہو گا یعنی چند منٹوں میں ہی برطانیہ کا نام و نشان دنیا کے نقشے سے مٹ جاۓ گا اور اگر ایسا ہوا تو دنیا بھر میں تیسری بڑی جنگ چھڑ جاۓ گی ۔

 

پیوٹن کے اس بیان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب روس کی طرف سے یورپی ملکوں کو ایٹمی حملے کی دھمکی دی گئ ہو اس سے پہلے بھی روس برطانیہ کو برباد کرنے کی دھمکی دے چکا ہے اور یہ کہا تھا کہ اگر نیٹو ملکوں کا روس کے ساتھ یہ روکھا انداز برقرار رہا تو لندن کو ایٹمی میزائلوں سے تباہ کر دیا جاۓ گا ۔

 

روس نے برطانیہ کے حوالے سے یہ دعوٰی بھی کیا تھا کہ وہ برطانیہ پر بے حد خطرناک ذرکون میزائل سے حملہ کرے گا جس کی رفتار کے سامنے دنیا کا ہر ایئر ڈیفنس سسٹم نا کام ہو جاتا ہے مطلب یہ کہ اس میزائل کے حملے سے دشمن کیلیے اپنے آپ کو بچانا نا ممکن ہو جاۓ گا ۔

 

روس نے یہ دعوٰی بھی کیا ہے کہ وہ ذر کون میزائل سے امریکہ اور برطانیہ کو ایک جھٹکے میں تباہ کر سکتا ہے روس کے ایک سرکاری چینل نے بھی یہ دعوٰی کیا تھا کہ اگر پیوٹن کی فوج چاہے تو برطانیہ کو سمندر میں ڈبو سکتی ہے اور اس کیلیے روس سمندر کے اندر چلنے والے ڈرونز کا استعمال بھی کر سکتا ہے جو سمندر کے اندر ایٹم بم گرانے کی طاقت رکھتا ہے دعوٰی ہے کہ اگر اس ڈرون سے برطانیہ کے قریب سمندر میں حملہ کیا گیا تو سونامی جیسی سولہ سو فٹ سے بھی اونچی لہریں اٹھیں گی جو پورے برطانیہ کو ڈبو دیں گی ۔

 

لیکن اب ایک بار پھر پیوٹن کی دھمکی سے دنیا بھر میں ایٹمی حملے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے اور اگر پیوٹن نے ایٹمی میزائل چلائ تو برطانیہ کی تباہی بھی لازمی ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+