جوہری ہتھیاروں کا تنازع ،اسرائیل کی ایران کو دھمکی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : اسرائیل کے  وزیراعظم یائیرلاپڈ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ایران اسرائیل کی مکمل تباہی چاہتا ہے،انہوں نے اس تشویش کا اظہار اقواام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران کیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : وزیر اعظم اسرائیل نے کہا کہ فوجی دھمکیاں ہی ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روک سکتی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کی صلاحیت اسرائیل کے پاس ہے۔

 

نیوز الرٹ  ٹو ڈے : اقوام متحدہ کی جنرل اسملی کے 77ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فلسطین کے ساتھ دو ریاستی حل کا معاہدہ اسرائیل کے لیےٹھیک ہے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔ 

 

اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ریاست فلسطین بننے کے لیے فلسطینیوں کو ہتھیار ڈالنے ہوں گے اور مذاکرات اسے کام لینا ہو گا ۔

 

حماس اور اسلامی جہاد، فلسطین کے مستقبل کا حصہ نہیں ہونی چاہیے ۔ 

 

اسرائیلی وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ انڈونیشیا، سعودی عرب سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل  کو تسلیم کر کے دو طرفہ تعلقات قائم کریں تا کہ خطے میں امن اور استحکام لایا  جا سکے ۔

 

مزید پڑ ھیں : شی جنپنگ نے تائوان کے ساتھ امریکہ اور نیٹو کو بھی جنگ کی سیدھی دھمکی دے دی ہے

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+