حجاب قانون کی خلاف ورزی پر لڑ کی کی موت ،ایران کے ہر شہر میں مظاہرے ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی
- 23, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی کے جرم میں زیر حراست 22 سالہ لڑکی کی موت کے بعد ملک بھر کے بیشتر شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
نیوز ٹوڈے : ایران کی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا ہے اور مظاہرین کو واپس بھیجنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔
عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ اب تک کُل ہلاکتوں کی تعداد 36 ہوگئی ہے ۔
دوسری جانب ایرانی حکام نے 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 17 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ ایتھنز میں بھی ایرانی سفارت خانے کے باہر ایرانی لڑکی کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اسی دوران ایرانی کمیونٹی اور بائیں بازو کے گروہوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپ ہوگئی۔
نیوز ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مظاہرے دارالحکومت تہران سمیت کُل 80 شہروں میں پھیل گئے ہیں۔
مزید پڑ ھیں: جوہری ہتھیاروں کا تنازع ،اسرائیل کی ایران کو دھمکی
تبصرے