کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’فیونا‘ نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں ایک 'فیونا' نامی سمندری طوفان برپا ہے جس کے باعث  بڑی تعداد میں نقصانات پیش آ رہے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’فیونا‘ نے تباہی مچا دی ہے  جس کے باعث یہاں کی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔

 

'فیونا'سے صوبوں نووا اسکوشیا، پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ اور نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحلی علاقے  تباہی کی زد میں ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : بیشتر علاقوں میں طوفانی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، بجلی کے کھمبے گر گئے، لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے، مکانات اور گاڑیاں پانی  کی لہریں اپنے ساتھ لے گئیں ۔

 

طوفان کے سبب ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا، نیو فاؤنڈ لینڈ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج کو بلا لیا گیا ہے۔

 

عا لمی برادری کی جانب سے کینیڈا میں اس طوفان پر عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جا رہا ہے اور ان کو مدد کی بھی پیشکش کی گئی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : حجاب قانون کی خلاف ورزی پر لڑ کی کی موت ،ایران کے ہر شہر میں مظاہرے ، ہلاکتوں کی تعداد 36 ہو گئی

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+