روس کے شہر ازہوسک کے اسکول میں فائرنگ ، 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

بریکنگ نیوز ٹوڈے : روس کے  ایک شہر ازہوسک کے ایک اسکول میں فائرنگ کا  افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں7 بچوں سمیت 13 افراد  جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

 

نیوز ٹو ڈے : اس حوالے سے روسی حکام کے مطابق ازہوسک فائرنگ میں 14بچوں سمیت 21 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو  ریسکیو کی جانب سے بروقت ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے :روسی  حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے پہلے سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک کیا اور پھر اسکول میں داخل ہو کر بچوں پر فائرنگ کی۔

 

روسی حکام نے کہا کہ ازہوسک کے اسکول میں فائرنگ کرنے والے شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

 

خیال رہے کہ دنیا بھر کے ممالک میں پچھلے  کئی دنوں سے ایسے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، حملہ آور اسکولوں اور بچوں کی درسگاہوں کو نشانہ بنا کر شہریوں کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں  جس کے باعث شہریوں کے دلوں میں خوف اور ہراس کی لہر پھیل گئی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : کینیڈا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’فیونا‘ نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+