مصنف'ویلنٹائن لو 'کی جانب سے میگھن مارکل پر شاہی ملازمین کو ہراساں کرنے کاالزام عائد

بریکنگ نیوز ٹوڈے : برطانیہ کے شاہی مصنف ویلنٹائن لو کی جانب سے ایک حیران کن انکشاف کیا گیا ہے ،انہوں نے بیان دیا ہے کہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل شاہی ملازمین کو ہراساں کرتی تھیں اور اسی کے باعث ان کے اور ملک کے تعلقات بہتر نہیں ہو سکے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا  کی رپورٹس  کے مطابق شہزادہ ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے حوالے سے شاہی مصنف ویلنٹائن لو نے اپنی آنے والی کتابمیں تصدیق کی ہے کہ شاہی ملازمین کو میگھن کی جانب سے ہراسگی کا سامنا تھا ۔

 

اس کتاب کے ایک حصے میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ میگھن مارکل کی خدمت پر مامور بیشتر شاہی ملازمین ان کے رویے سے پریشان اور خوف و ہراس میں مبتلا رہتے تھے۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : ویلنٹائن کے اس بیان کے بعد دنیا بھر سے میگھن مارکل  کے رویے کی مذمت کی  جا رہی ہے تو کہیں لوگ کی ان حمایت میں میدان میں اتر آئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف من گھڑت کہانیاں ہیں ، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق  نہیں ہے ۔

 

خیال رہے کہ ویلنٹائن لو شاہی خاندان کی زندگی پر ایک طویل عرصے سے رپورٹنگ کر رہے ہیں اور انہوں کئی واقعات اپنی آنکھوں سے دیکھ کر میڈیا کو رپورٹ کیے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : روس کے شہر ازہوسک کے اسکول میں فائرنگ ، 7 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+