امریکا کی روس کو بڑی دھمکی ،روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کیے تو نتائج تباہ کن ہونگے

بریکنگ نیوزٹوڈے : امریکی حکام کی جانب سے حال ہی میں بیان جاری کیا گیا ہے کہا اگر روس نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کئے تو روس کے لیے  نتائج سنگین ثابت ہو سکتے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : حال ہی میں امریکا کی قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سلیوان کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ کہ روسنے اگر یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا استعمال کیا تو امریکا اس اقدام کا فیصلہ کن جواب دے گا جو کہ  روس کے لیے خطر ناک ثابت ہو سکتا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : جیک سلیوان نے مزید کہا کہ یوکرین میں روسی فوج نے جوہری ہتھیاروں کا استعمال کیا تو سنگین تنائج ہوں گے۔ روس کو لائن عبورکرنے سے پہلے سوچنا ہوگا ورنہ روسی عوام کا مستقبل بھی دائو پر لگ سکتا ہے ۔

 

امریکی حکام کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روس نے یوکرین کی چار ریاستوں میں روس سے الحاق کے ریفرینڈم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر چار یوکرینی ریاستوں نے روس سے الحاق کا فیصلہ کیا توانہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور  ان صوبوں میں رہنے والے لوگوں کے حقوق کو ہر صورت یقینی بنایا جا ئے گا ۔

 

یاد رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان ایک طویل عرصے سے جنگ جاری ہے جس میں دونوں ممالک کا بڑی سطح پر نقصان بھی ہوا تاہم دونوں ممالک کے لیڈرز اپنی ضد پر ڈٹ چکے ہیں اور تمام مذاکرات بھی ناکام ہو چکے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : مصنف'ویلنٹائن لو 'کی جانب سے میگھن مارکل پر شاہی ملازمین کو ہراساں کرنے کاالزام عائد

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+