پولیس تحویل میں لڑکی کی ہلاکت، بدامنی عروج پر ،مظاہرےایران کے 40 شہروں تک پھیل گئے،امریکا نے مظاہرین کی حمایت کر دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر 22 سالہ لڑکی کی پولیس کی تحویل میں موت پر ملک کے بیشتر علاقوں میں مظاہرے کیے جا رہے  ہیں،رپورٹس کے مطابق اب تک تقریباً 40 شہروں میں مظاہروں نے زور پکڑ لیا ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مظاہرین کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہوگئی ہے جبکہ 17 صحافیوں سمیت کم از کم 1200 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

 

دوسری جانب اساتذہ کی مرکزی یونین نے آج پیر اور بدھ کو ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے جس کے باعث مظاہروں کی شدت میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ اس حوالے سے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بعد چیف جسٹس نے بھی مظاہرین کے خلاف بغیر نرمی دکھائے فیصلہ کن ایکشن  لینے پر زور دیا ہے ، جبکہ ایرانی حکام کا  کہنا ہے کہ  امریکا ان مظاہرین کی حمایت کر  کے روس کے لیے مسائل بڑھا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں: ولادیمیر پیوٹن نے سابق امریکی انٹیلی جنس افسر "ایڈورڈ اسنوڈن "کو روسی شہریت دینے کا اعلان کر دیا

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+