ہندوؤں کا مذہبی تہوار ، بھارت میں گوشت کی دکانیں9 روز کے لیے زبردستی بند کروا دی گئیں
- 27, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت میں ہندوتوا نظریہ سر چڑھ کر بولنے لگا، ہندوؤں کے مذہبی تہوار کے موقع پر پولیس نے زبردستی گوشت کی دکانیں 9 دن کے لیے بند کروا دیں۔
نیوز ٹوڈے : اس حوالے سے بھارتی میڈیاکی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اترپردیش کے شہر نوائیڈا میں پولیس نے ہندوؤں کے 9 دن تک جاری رہنے والے مذہبی تہوار کے آغاز پر زبردستی گوشت کی دکانیں بند کروا دی ہیں ۔
بھارتی پولیس نے گوشت کی دکانوں کے مالکوں کوسختی سے 9 روز تک دکانیں بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔
دوسری جانب گوشت کی دکانوں کے مالکوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے احتجاج کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہندو برادری کے لیے نا مناسب اقدام اٹھایا ہے ۔
واضح رہے کہ علاقے کے کمشنر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے پولیس کے ذریعے زبردستی دکانیں بند کروانے کے بعد پوری کارروائی سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے اپنے ہر مذہبی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں پرحملے کرنے کو معمول بنا لیا ہے۔
بھارت کے ہر شہر میں مسلم کمیونٹی کے خلف کریک ڈائون جاری ہے جس کے باعث مسلمانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : کیوبا اور امریکی ریاست فلوریڈا کو شدید طوفان کا سامنا،6 صوبوں میں ہنگامی الرٹ جاری
تبصرے