ایرا ن میں حکومت کے خلاف مظاہروں کی حمایت کرنے والی سابق صدر کی صاحبزادی کو گرفتار کر لیا گیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے :حجاب قانون کی خلاف ورزی پر  ایران میں پولیس حراست میں نوجوان لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف پورے ملک میں مظاہرےجاری ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : ایران میں جاری مظاہروں کی حمایت کرنے پر سابق  ایرانی صدر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی کو حکومت کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

عالمی  میڈیا کے مطابق فائزہ رفسنجانی نے حکومت کی جانب سے مظاہروں کو ہنگامہ قرار دینے پر تنقید کی تھی جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا ۔

 

عالمی میڈیا کے مطابق فائزہ رفسنجانی ایران میں خواتین کے حقوق سے متعلق سرگرم رہتی ہیں جبکہ  حکومتی پالیسیوں پر تنقید کی وجہ سے انہیں پہلے بھی گرفتار کیا  گیا تھا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ہاشمی رفسنجانی ایران کے چوتھے منتخب صدر تھے، وہ 2 بار 1989 اور 1993 میں  ایران میں صدارت کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں ۔

 

خیال رہے کہ ایران کے کم از کم 40 شہروں تک یہ مظاہرے پھیل چکے ہیں جن میں  آئے روز تصادم بڑھتا جا رہا ہے ، دوسری جانب اس حوالے سے ایران کا کہنا ہے کہ  ان مظاہروں کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے جو کہ ایران کے لیے مزید مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : روس سے جرمنی جانے والی پائپ لائنوں میں دھماکے روس ، جرمنی اور تمام یورپ کیلیے بڑا جھٹکا ہیں

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+