خطرناک سمندری طوفان امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا ،2 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں مکانات تباہ
- 29, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا میں خطرناک سمندری طوفان' آئی این' فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان آئی این کے باعث فلوریڈا میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں، جس کی بدولت متاثرہ حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ۔
فلوریڈا میں تیز ہواؤں سے بجلی کے پول اور ٹریفک سگنل گر گئے، درخت اکھڑ گئے اور کئی گھر بھی تباہ ہو گئے ۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 20 لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔
دوسری جانب فلوریڈا کے شہر ٹمپا اور اورلینڈو کے ایئرپورٹس نے کمرشل پروازیں معطل کر دی ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ کیوبا میں بھی سمندری طوفان لا سامنا ہے ،کیوبا میں سمندری طوفان آئی این کے باعث 2 افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیکڑوں مکانات اور عمارتیں تباہ ہو گئیں ۔
مزید پڑ ھیں : ایرا ن میں حکومت کے خلاف مظاہروں کی حمایت کرنے والی سابق صدر کی صاحبزادی کو گرفتار کر لیا گیا
تبصرے