ایران کے کردستان پر حملے سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوا

ایران نے آج عراق کے کردوں والے علاقے کردستان پر میزائل حملہ کر کے سپر پاور امریکہ کو للکارہ ہے عراق پر ایران کے حملے کا مطلب ہے امریکہ کو نشانہ بنانا کیونکہ امریکہ کردوں کا بہت بڑا حمایتی ہے ایران نے کردوں کے کردستان میں رہائشی علاقوں پر میزائل اور ڈرونز سے حملے کیے ۔

 

عراق کا یہ علاقہ ہمیشہ ہی ایران کے نشانے پر رہتا ہے جس کی وجہ وہاں کی کرد آبادی ہے جن کو ایران اپنا بڑا دشمن سمجھتا ہے اب کردستان پر حملے کی وجہ کرد خواتین کا حجاب کے خلاف احتجاج اور مظاہرے ہیں ماہسا امینی بھی ایک کرد لڑکی تھی جس کو چند روز قبل حجاب نہ پہننے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا اور پولیس اسٹیشن میں دل کا دورہ پڑنے سے وہ چند روز ہسپتال میں رہی اور انتقال کر گئ ۔

 

اس واقعے کے بعد کردوں نے ایران میں حجاب کے خلاف مظاہرے کیے اور سڑکوں پر نکل آۓ ان کا مقصد ایران کی اہمیت اور ساکھ کو کمزور کرنا اور  ایران کے قوانین کو دنیا کی نظر میں غلط ثابت کرنا ہے ایران نے بھی اس بات کا بدلہ کردستان میں حملہ کر کے لے لیا ۔

 

ایران نے پہلی بار کردستان میں میزائل اور ڈرونز سے اتنے شدید حملے کیے ایران کا دعوٰی ہے کہ انھوں نے کردوں کے کئ ٹریننگ کیمپ تباہ کر دیے ہیں ایران کے اس حملے میں 13 لوگوں کی موت ہو گئ ہے جبکہ 58 لوگ شدید زخمی ہیں ۔

 

اب سوال یہ ہے کہ کیا ایران سے کردوں کا بدلہ امریکہ لے گا امریکہ ایران کے عراق پر اس حملے کو کھلی جنگ قرار دے رہا ہے عراق پر حملے سے اب امریکہ کے بھی کان کھڑے ہو گۓ ہیں کیونکہ ایران نے عراق میں جس علاقے کو نشانہ بنایا ہے وہاں عراقی فوج کے کیمپ اور ریڈیو اسٹیشن بھی ہیں ۔

 

امریکہ نے اس حملے کے حوالے سے کہا ہے کہ ایران کی یہ کاروائ اکسانے والی ہے اور امریکہ اس کی مزمت کرتا ہے مطلب ایران کا عراق میں آپریشن محض عراق تک محدود نہیں ہے بلکہ اس واقعے نے ایک مرتبہ پھر ایران اور امریکہ کو آمنے سامنے لا کھڑا کیا ہے کیونکہ عراق کی حفاظت کی ذمہ داری امریکہ کے کندھوں پر ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+