یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں نے روس سے الحاق کا فیصلہ کر لیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : یوکرین اور روس کے درمیان جاری جنگ میں ایک اہم پیش رفت ہو ئی جس کے نتیجے میں یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں کی جانب سے روس سے الحاق کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : اس معاملے پر  کریملن کی جانب سے  بیان جاری کیا گیا ہے کہ روسی صدر پیوٹن یوکرینی علاقوں کے الحاق کی تقریب کی میزبانی کریں گے۔ 

 

عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق یوکرین کے 18 فیصد مقبوضہ حصے کی روس میں شمولیت کی تقریب کل  منعقد کروائی جائے گی ۔

 

خیال رہے کہ روسی صدر  پیوٹن یوکرینی مقبوضہ علاقوں کے روس کا حصہ بننے کا اعلان کریں گے۔

 

واضح رہے کہ صدر پیوٹن چاروں مقبوضہ یوکرینی علاقوں کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ 

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : کریملن کے مطابق یوکرینی علاقوں ڈونیٹسک، لوہانسک، خیرسون اور زاپورژیا میں گزشتہ ہفتے ریفرنڈم ہوا، تاہم چاروں علاقوں میں سے زیادہ تر  روسی الحاق کے حق میں ووٹ حاصل ہو ئے ۔ 

 

یاد رہے کہ روس یوکرین جنگ ایک طویل عرصے سے جاری ہے جس کا ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور اس جنگ میں دونو ں ممالک کو بڑے نقصانات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : خطرناک سمندری طوفان امریکا کی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا ،2 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں مکانات تباہ

user
ماریہ عاشق

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+