تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کو روکنے کے لیے امریکہ کی جانب سے ایران پر نئی پابندیاں عائد
- 30, ستمبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکی حکومت کی جانب سے ایران پر نئی پانبدیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سےایک بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے امریکی حکومت کے اس اقدام کی وضاحت کی ۔
بیان میں کہا گیا کہ نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو غیر قانونی طریقے سے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے روکنا ہے۔
اس کے علاوہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک ایران 2015 میں کئے گئے جوہری معاہدے پر مکمل عمل نہیں کرتا ایران پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
امریکا نے چین ، متحدہ عرب امارات ، ہانگ کانگ اور بھارت میں متعدد ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایران کی ’فرنٹ کمپنیوں ‘ کے طورپر کام کررہی ہیں، جس سے امریکا کو کافی مسائل دوچار ہیں ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ کئی ایشیائی ممالک میں ایران کا پٹرول سستی قیمتوں پر اسمگل کیا جاتا ہے ،جس کا عالمی منڈی سے موازنہ کیا جا ئے تو قیمت کئی گناہ کم ہے ،اسی بدولت امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیاں لگائی گئی ہیں ۔
مزید پڑ ھیں : یوکرین کے چار مقبوضہ علاقوں نے روس سے الحاق کا فیصلہ کر لیا
تبصرے