امریکہ میں شدید طوفان نے لاکھوں لوگوں کو تباہ کر دیا
- 01, اکتوبر , 2022
جب کسی ملک پر زوال آنے لگتا ہے تو قدرت بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے اس وقت سپر پاور امریکہ کے حالات بھی ایسے ہی ہیں امریکہ میں آۓ طوفان نے ملک کو برباد کر دیا ہے فلوریڈا میں ایک ہفتے سے چل رہے شدید طوفان سے سینکڑوں گھر تباہ ہو چکے ہیں شہروں کی سڑکوں پر سونامی جیسی خطرناک لہریں اٹھ رہی ہیں ۔
اس طوفان سے فلوریڈا میں 14 لوگ دم توڑ چکے ہیں ایک کروڑ لوگ متاثر ہوۓ ہیں اور پچیس لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بارچھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے بیس لاکھ گھر بجلی کی سپلائ منقطع ہونے کے باعث اندھیرے میں ڈوبے ہوۓ ہیں اس وقت سپر پاور ان طوفانی ہواؤں کے بھنور میں بری طرح پھنس چکا ہے ۔
امریکہ میں 1992 ء کے بعد اب سب سے بڑے اور خطرناک طوفان نے امریکہ کے کئ شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کئ شہروں کی سڑکوں پر ہر طرف سمندر نظر آ رہا ہے فلوریڈا میں گھر اس پانی کی لہروں پر کھلونوں کی طرح تیر رہے ہیں یہ منظر دل دہلا دینے والا ہے ۔
اس طوفان سے سب سے زیادہ تباہی فلوریڈا کے جنوب مغربی ساحل پر بسے شہروں میں ہوئ جہاں شہر کے شہر پانی میں ڈوب گۓ اس علاقے میں ہر طرف تباہی کے نشان نظر آ رہے ہیں پورا علاقہ تہس نہس ہو چکا ہے اور کباڑ خانے کی طرح نظر آ رہا ہے ۔
فلوریڈا میں آۓ طوفان کی تباہی کی لی گئ ایک تصویر میں ہزاروں ٹن وزنی بحری جہاز تنکے کی طرح فلوریڈا کی سڑکوں پر تیرتا نظر آ رہا ہے طوفان کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں ہوئ شدید بارش سے لوگوں کے گھروں میں بھی سمندر کا نقشہ نظر آنے لگا ہے ۔
فلوریڈا میں حالات اس حد تک بگڑ چکے ہیں کہ ریسکیو ٹیمیں لگاتار لوگوں کی جانیں بچانے کی کوشش کر رہی ہیں فلوریڈا میں 241 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں ، شدید بارش اور جان لیوا طوفان کے آگے بڑے بڑے درخت بھی ٹھہر نہیں پا رہے اور جڑ سے اکھڑ رہے ہیں ۔
اس شدید سونامی طوفان کے آگے فلوریڈا کا سب سے بڑا پل بھی ڈھیر ہو گیا اور وہاں موجود کشتیوں کو بھی طوفان نے کھلونوں کی طرح اٹھا کر ایک طرف پھینک دیا ہے ۔
تبصرے