یوکرین کو نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کیلیے صرف نو ملکوں نے منظوری دی ہے
- 03, اکتوبر , 2022
آج سے ساڑھے سات مہینے پہلے یوکرین کی سرزمین کو پیوٹن کی فوج نے گولے اور بارود سے دہلا کر رکھ دیا تھا اور آج بھی یوکرین کی دھرتی انھی گولوں اور بارود کی زد میں ہے یوکرین پر روسی فوج کے حملے کی وجہ زیلینسکی کی ضد اور ہٹ دھرمی تھی پیوٹن کے بار بار روکنے کے باوجود زیلینسکی نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے پر ڈٹے ہی رہے یہاں تک کہ روس کی فوج نے اپنی دھمکیوں کو سچ کر دکھایا ۔
آج یوکرین تباہ ہو چکا ہے پیوٹن نے اس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے ہیں لیکن زیلینسکی اب بھی اسی بات پہ ڈٹے ہوۓ ہیں دو دن پہلے زیلینسکی نے پھر دنیا کے سامنے نیٹو میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے یوکرین کو نیٹو کی رکنیت حاصل کرنے کیلیے نیٹو کے سبھی تیس ممالک کی منظوری کی ضرورت ہے لیکن اب تک نیٹو کے صرف نو ملکوں نے یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے ۔
یوکرین جس کی معیشت جنگ طویل ہونے کی وجہ سے دم توڑ رہی ہے اسے سدھارنے کیلیے ہر ماہ چار سے پانچ بلین ڈالر کی ضرورت ہے اور امریکہ نے یورپی یونین پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ یوکرین کو مدد جاری رکھیں بلکہ امریکہ نے یوکرین کو ہر ماہ 1.5 بلین ڈاالر دینے کیلیے یورپی یونین پر زور ڈالا ہے اور امریکہ خود اب تک یوکرین کو 54 بلین ڈالر کی مدد دے چکا ہے ۔
لیکن یورپی ملک بدحال یوکرین کو پھر سے اس کے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلیے مدد کہاں سے پہنچائیں گے جبکہ وہ خود اس وقت معاشی بحران کا شکار ہیں برطانیہ ، کینیڈا ، جرمنی ، اٹلی اور فرانس جیسے ملک بھی خود توانائ بحران کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں ۔
یورپی یونین نے یوکرین کو 9 بلین ڈالر کی مدد کا اعلان کیا تھا لیکن اب تک صرف ایک بلین ڈالر دیے گۓ ہیں امریکہ نے بھی اب تک یوکرین کو ہتھیار بیچ کر ہی یوکرین کی مدد کی ہے اور یورپی ملک سردیاں آنے سے پہلے ہی اپنے ملک کو نہیں سنبھال پا رہے یوکرین کی مدد کیا کریں گے ۔
تبصرے