شُمالی کوریا کا میزائل تجربہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے علاوہ مغربی ممالک کو بھی تشویش لاحق

بریکنگ نیوز ٹوڈے : شمالی کوریا نےاپنے ایک اور نئے میزائل کا تجربہ کرلیا،تجربے کے دوران میزائل جاپان کی حدود سے گزرنے پر جاپان کی جانب سے شدید مذمت کی گئی ۔

 

نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس  کے مطابق میزائل جاپان کے جزیرے و سے ہوتا ہوا بحرالکاہل میں جا گرا۔

 

واضح رہے کہ اس تجربے میں کسی شخص کے زخمی  یا ہلاک ہونے کی کسی قسم کی کوئِ خبر  ابھی تک موصول نہیں ہو ئی ۔

 

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کے دوران حکام نے جاپان کے شہریوں کو ہوائی سفر سے گریز کرنے پر زور دیا جبکہ ٹرین سروس بھی معطل  کر دی گئی تھی ۔

 

جاپان کے وزیر اعظم نے میڈیا  کو بیان کے دوران  شمالی کوریا کے اس اقدام کو ' پر تشدد رویہ '  قرار دیا ہے ۔

 

دوسری جانب جنوبی کوریا نے میزائل تجربے پر اپنا سخت رد عمل دیتے ہو ئے کہا کہ خطے میں بد امنی اور بد سلوکی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ہم لوگ چپ نہیں بیٹھیں گے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : خیال رہے کہ شمالی کوریا کا دس دنوں کے اندر یہ پانچواں میزائل تجربہ ہے، میزائل تجربوں میں تیزی کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے،ماضی میں بھی  سمالی کوریا پر اس قسم کے الزاما ت لگائے جا تے رہے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی چینل سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+