پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے اسکول کرکٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا
- 04, اکتوبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسکول کرکٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے :لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ اسکول کرکٹ پروگرام نہایت ضروری ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ اپنی طرز کا پہلا پروگرام ہے جو ملک بھر میں چلایا جائے گا،اس پروگرام میں لاکھوں بچے شرکت کر سکتے ہیں تا کہ ان بچوں کی مناسب دیکھ بھال کر کے مستقبل کے لیے تیار کیا جا ئے ۔
چیئر مین پی سی بی نے کہا کہ اسکول کرکٹ ہمارے مستقبل کی کرکٹ کا اثاثہ ہے، اس پروگرام سے اسکول کرکٹ بحال ہو گی اور بچوں کو کھیل میں اچھا کرنے کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی جا ئے گی ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب انہوں نے ویمینز کرکٹ کے لیے بھی بڑا اعلان کر دیا ، رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں گرلز اسکول کو بھی شامل کریں گے، ویمن کرکٹ لیگ کا جلد ہی آغاز کر دیا جا ئے گا ۔
انہوں نے کہا کہ کوالٹی کرکٹرز دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو کھیلنے کے لیے مواقع فراہم کریں ۔
مزید پڑ ھیں : سکول کرکٹ کی بحالی کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور بینک الفلاح میں 4 سالہ شراکت داری کا معاہدہ،

تبصرے