ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کینیڈا نے ایران کی 25 شخصیات اور 9 اداروں پر پابندی لگا دی
- 04, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : ایران :حجاب قانون کی مخالفت پر پولیس کی زیرحراست ہلاک ہو نے والی لڑکی کے باعث ملک میں جاری صورتحال کے بعد کینیڈا نے ایران کی 25 شخصیات اور 9 اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے عائد کی ہیں ۔
اس حوالے سے کینیڈا کی حکومت کا مزید کہنا ہے کہ پابندیاں خواتین پر ایرانی پولیس کے منظم مظالم اور گھناؤنے اقدامات پر لگائی گئی ہیں۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : کینیڈا کی جانب سے لگائی گئی ان پابندیوں میں ایرانی فوج، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس وزارت کے عہدیدار شامل ہیں۔
اس کے علاوہ میڈیا رپورٹس کے مطابق خبر موصول ہو ئی کہ کینیڈا نے ایرانی پولیس اور پولیس کے سینئر افسران پر بھی پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔
دوسری جانب ایران نے ان مظاہروں پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس بد امنی اور خانہ جنگی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے ۔
مزید پڑ ھیں : شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں ڈاؤن ٹاؤنز بنانے کا اعلان کر دیا
تبصرے