افغان طالبان اورتحریک طالبان پاکستان کے درمیان اختلافات
- 05, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : افغانستان میں پناہ لینے والی جماعت کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اختلافات پیدا ہونے لگے ہیں ۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ اختلافات ٹی ٹی پی کے رہنما عبداللّٰہ مولوی کے گھر کی تلاشی لینے پر سامنے آئے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ اس معاملے پر ٹی ٹی پی کے کمانڈر کی آڈیو نجی نشریاتی چینل کو موصول ہو ئی جس کے بعد میڈیا پر اس حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق اس آڈیو میں نور سعید محسود کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ امارت اسلامی نے تنگ کرنا اور گھروں کی تلاشی نہ روکی تو جنگ کی تیاری کی جائے گی ۔
دوسری جانب نور سعید محسود نے کہا کہ ٹی ٹی پی رہنما عبداللّٰہ مولوی کے گھر کی تلاشی کے لیے امارت اسلامی کے لوگ آئے۔
خیال رہے کہ اس حوالے سے طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں جنگ کا خدشہ ٹل گیا ہے اور جلد ہی مشاورت کر کے تمام مسائل کو حل کر لیا جا ئے گا ۔
مزید پڑ ھیں : ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر کینیڈا نے ایران کی 25 شخصیات اور 9 اداروں پر پابندی لگا دی
تبصرے