جاپان کی حکومت نے روسی سفارت کار کو 10 اکتوبر سے پہلے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
- 05, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : جاپان کی حکومت کی جانب سے نے روس کے سفارت کار کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : جاپانی حکومت نے روسی سفارتکار کو متنبہ کیا ہے کہ 10 اکتوبر سے پہلے وہ ملک چھوڑ دیں ۔
نیوز الر ٹ ٹوڈے : عرب میڈیاکی رپورٹس کے مطابق روس نے گزشتہ ماہ ولاڈی واسٹک شہر میں قائم جاپانی قونصل خانے کے قونصل جنرل کو جاسوسی کے الزام میں ملک چھوڑنےکی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ یوکرین جنگ کے بعد روس کے بہت سے ممالک کے ساتھ تعلقات خراب ہو تے جا رہے ہیں مگر روس اپنے مئوقف پر ڈٹ کر کھڑا ہے اور روس کا ماننا ہے کہ یوکرین ان کی سر زمین ہے جو کہ سوویت یونین کو توڑ کر ان سے علیحدہ کر دی گئی ۔
دوسری جانب یوکرین او رروس کی جنگ تا حال جاری ہے اور دونوں ممالک کو بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ،جنگ کے کچھ عرصہ بعد مذاکرات کرنے کی کوشش کی گئی تو مذاکرات بھی بغیر کسی خاطر خوا ہ حل کے ختم ہو گئے ۔
مزید پڑ ھیں : افغان طالبان اورتحریک طالبان پاکستان کے درمیان اختلافات
تبصرے