ورلڈ کپ 2022ء کے لیے بھارتی ٹیم میں جسپریت بمرا کی جگہ محمد شامی کو شامل کرنے کا امکان

بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارتی ٹیم کو  رواں ماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ سے پہلے ایک بڑا دھچکا لگا،بھارتی تیز گیند باز جسپریت بمرا  کمر میں انجری کے باعث ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ ہو گئے ہیں ۔

 

نیوز ٹوڈے : بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امکان کیا جا رہا ہے کہ جسپریت بمرا کی انجری کے بعد محمد شامی کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا جا ئے گا ۔

 

بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ اس  سے قبل آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی سیریز میں محمد شامی کورونا کا شکار ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہو سکے ۔

 

بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ ورلڈ کپ سے پہلے محمد شامی کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا جا ئے گا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ پورے بھارت کی جانب سے  بھارتی ٹیم کی بالنگ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے ، اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بالنگ اٹیک کے ساتھ ہم ورلڈ کپ میں نہیں جا سکتے ۔

 

مزید پڑ ھیں : کرکٹ کے بعد اب ایم ایم اے کے رنگ میں پاک بھارت مقابلہ ہفتے کو ہو گا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+