مودی سرکا ر کی انتہا پسندی عروج پر ،بھارت میں مسلمانوں کو پول سے باندھ کر ڈنڈوں سے تشدد
- 05, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے : بھارت میں مودی سرکار کی انتہا پسندی رک نہ سکی، بھارت میں آئے روز مسلمانوں پر ظلم و ستم معمول بن چکا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : بھارتی ریاست گجرات کے ایک گاؤں میں افسوسناک واقع پیش آ یا جب مسلمان نوجوانوں کو پول سے باندھ کر پولیس کی جانب سے ان پر ڈنڈے برسائے گئے ۔
دوسری جانب مجمع میں شامل لوگ پولیس تشدد کو سراہتے ہوئے نعرے لگاتے رہے اور مسلمانوں کی مخالفت کرتے رہے ۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ مسلمان نوجوانوں پر ہندوؤں کے ایک ایونٹ میں پتھراؤ کا الزام تھا جس کی وجہ سے ہندو برادری نے ان کو نشانہ بنایا۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلم کمیونٹی نے ہندو برادری کو مسجد کے پاس اپنا تہوار کرنے سے منع کیا تھا ۔
خیال رہے کہ بھارتی صحافیوں کی جانب سے بھی اس اقدام کی مخالفت کی جا رہی ہے ، بھارتی صحافیوں نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی کی آبائی ریاست ہے۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : یاد رہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر ظلم اب معمول بن چکا ہے ، کئی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ اب وہ بھارت میں محفوظ نہیں ہیں ، اس کے بر عکس مسلمانوں کے علاوہ دوسری اقلیتوں کو بھی انہی مسائل کا سامنا ہے ،انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھی مودی سرکار کے اس رویے کو کئی بار بے نقاب کیا گیا ہے ۔
مزید پڑ ھیں : جاپان کی حکومت نے روسی سفارت کار کو 10 اکتوبر سے پہلے ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا
تبصرے