محمد رضوان کی پہلی پوزیشن کو خطرہ، بھارتی بیٹر 'سوریا کمار یادو ' پہلی پوزیشن کے لیے فیورٹ

بریکنگ نیوز ٹوڈے : قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ  گئی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری میچ میں محمد رضوان  ایک رن بنا کر آئو ٹ ہو ئے تو ان  کی ریٹنگ پوائنٹس میں کمی واقع ہو ئی ، آئی سی سی رینکنگ میں محمد رضوان کے 854 پوائنٹس ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : دوسری جانب بھارتی بلے باز سوریا کمار یادو اپنی بہترین فارم میں ہیں ، اور ہر سیریز میں وہ بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس کے باعث ان کے پوائنٹس  838 ہو چکے ہیں ۔

 

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں  سوریا کمار یادو سال میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن چکے ہیں ،انہوں نے حال ہی میں محمد رضوان کا ریکارڈ توڑا ہے ۔

 

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم  800 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں ۔

 

اس وقت محمد رضوان اور سوریا کمار یادو کا تواتر سے موازنہ کیا جا رہا ہے مگر اسپورٹس تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سوریا کمار یادو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں ، ان کا اسٹرائک ریٹ محمد رضوان سے کئی گناہ بہتر ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : ورلڈ کپ 2022ء کے لیے بھارتی ٹیم میں جسپریت بمرا کی جگہ محمد شامی کو شامل کرنے کا امکان

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+