تھائ لینڈ میں ایک جوان پولیس اہلکار نے اپنی ، اپنے خاندان کی اور کئ معصوم بچوں کی جان لے لی

تھائ لینڈ سے  ملنے والی آج کی خبر نے دنیا بھر میں شدید دکھ اور خوف کی کیفیت پیدا کر دی تھائ لینڈ میں ایک بے رحم ، سر پھرے پاگل انسان نے کئ بے گنا لوگوں کی جان لے لی جن میں کئ معصوم بچے بھی شامل ہیں اس پاگل انسان نے اپنی بیوی اور بچے کو بھی نہیں چھوڑا ان کی بھی جان لے لی ۔

 

تھائ لینڈ کے شمال مشرقی صوبے میں ایک قصبے اتھائ سوان جو کہ بنکاک سے 500 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے وہاں ایک نوجوان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 35 لوگوں کی جان لے لی تھائ لینڈ میں اس طرح کی وارداتیں بہت کم بلکہ نہ ہونے کے برابر ہوتی ہیں اس لیے اس واقعے نے لوگوں کو شدید خوف میں مبتلا کر دیا تھائ لینڈ کے ایک چائلڈ کیئر سنٹر میں گھس کر اس شخص نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی اور کئ معصوم بچے اس پاگل انسان کے جنون اور پاگل پن کی بھینٹ چڑھ گۓ ۔

 

اس واقعہ سے چند روز قبل میکسیکو میں بھی اس طرح کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا وہاں ایک شخص نے اسی طرح اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس سے وہاں کے لیڈر سمیت کئ لوگوں کی جان چلی گئ تھی ابھی اس واقعے کے آثار دھندلے نہیں پڑے تھے کہ تھائ لینڈ میں اس سے بھی زیادہ خوفناک واقعہ پیش آ گیا ۔

 

یہ جوان سابقہ پولیس اہلکار تھا جس کو اس محکمے سے نکال دیا گیا تھا اس واقعے کے متعلق ایجنسیوں کی تحقیق جاری ہے اور وجہ معلوم نہیں ہو سکی کہ کیوں اس بے رحم انسان نے خون کی ندیاں بہا دیں حتٰی کہ اس نے اپنی بیوی اور شیر خوار بچے کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا اور پھر خود اپنی بھی جان لے لی ۔

 

پولیس کے محکمے میں ہونے کے باوجود اس شخص کے سابقہ ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ یہ شخص کئ مرتبہ نشہ کرنے کی وجہ سے گرفتار بھی ہو چکا ہے اور ایسے لوگوں کے ہاتھ میں جب بندوق آتی ہے تو ان کا سب سے آسان نشانہ بچے ہی ہوتے ہیں جیسے آج کے اس درد ناک واقعے میں ہوا ہے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+