کم جانگ جاپان کو ایک اور ناگا ساقی بنانے پر تُل گۓ ہیں
- 07, اکتوبر , 2022
اکتوبر 2022 ء میں دنیا کے کسی بھی ملک پر ایٹمی دھماکہ ہونا طے ہے لیکن یہ دھماکہ دنیا کے کس حصے پر ہو گا اور کون سا ملک کرے گا یہ ایسے سوال ہیں جن کے متعلق قیاس لگاۓ جا رہے ہیں کیونکہ کئ ملک ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار اٹھاۓ کھڑے ہیں ۔
لیکن اب جو نئ تحقیق سامنے آئ ہے وہ یہ کہ اب ایٹمی دھماکہ روس یا نیٹو کی طرف سے نہیں ہو گا بلکہ شمالی کوریا کا بادشاہ کم جانگ اون کرے گا اور وہ اپنے اس ساتویں ایٹمی دھماکے سے پورےایشیا کی سر زمین کو دہلا دے گا ۔
کم جانگ سابقہ پندرہ روز سے اپنی ایٹمی میزائلوں کا ٹیسٹ کر رہا ہے اور یہ میزائلیں جاپان اور جنوبی کوریا سے گزر رہی ہیں یہ تو محض مشقیں ہیں اصل تباہی تو کم کے ایٹمی دھماکوں سے ہو گی ۔
سولہ اکتوبر سے سات نومبر کے درمیان ایشیائ دنیا ایٹمی دھماکے سے دہل جاۓ گی اور ہیرو شیما ، ناگا ساقی سے بڑی بربادی مچ جاۓ گی ہیروشیما اور ناگا ساقی پر امریکہ نے بم برساۓ تھے اور اب کم کے ایٹمی دھماکے سے سب سے زیادہ خطرہ جاپان کو ہے ۔
کم جانگ نے آج کل امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا کو حواس باختہ کر رکھا ہے ستمبر کے مہینے اور اکتوبر کے چند دنوں کا شمالی کوریا کا کیلنڈر دیکھیں تو یہ تاریخ کم جانگ کے دھماکوں اور میزائل ٹیسٹ سے بھری پڑی ہے ایسے لگتا ہے کہ کم جانگ کو دھماکوں سے محبت ہے ۔
کم نے اپنی میزائلوں سے صرف جنوبی کوریا اور جاپان کو ہی نہیں للکارہ بلکہ 6 اکتوبر کو کم کی میزائل نے سپر پاور امریکہ کے اوہائ ایئر بیس کا رخ کیا کم کی یہ بڑھتی طاقت اور ہٹ دھرمی بہت خطرناک ہے انجام کی پروا کیے بغیر کم ایک وقت میں تین ملکوں کو جنگ کیلیے اکسا رہا ہے ۔
یہ امر قابلِ غور ہے کہ 4 اکتوبر کو کم نے جو بلیسٹک میزائل جاپان کے اوپر سے گزاری اگر وہ ٹوکیو میں پھٹ جاتی تو کیا ہوتا اور 6 اکتوبر کو کم کی لاؤنچ میزائل اوہائ ایر بیس کے ارد گرد ہی جا گرتی تو اس کا انجام کتنا بھیانک ہو سکتا تھا ۔
کم جانگ کے ان خطرناک ارادوں کے پیچھے صرف جنوبی کوریا ، جاپان اور امریکہ کی مشترکہ جنگی مشقیں ہی نہیں ہیں بلکہ چین کا بڑا عمل دخل ہے بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ شی جنپنگ نے کم جانگ کے کندھے پر بندوق رکھ کر کوریائ سمندر کو دہلا دیا ہے ۔
تبصرے