بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں 9 رنز سے شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو 9 رنز سے شکست دے  کر 0-1 سے برتری حاصل کر لی ہے ۔ 

 

نیوز ٹوڈے : خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہونے والے اس میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز اسکور کیے ۔ 

 

اپنے کیرئیر کی بہترین فارم میں کھیلنے والے جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے ناقابلِ شکست 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ہینرک کلاسین 74 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

 

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بناسکی۔ 

 

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے سنچو شرما نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ شریاس ایّر نے 50 رنز  اسکور کیے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : میچ کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسین کو میچ کےبہترین کھلاڑی  کے ایوارڈ سے نوازا  گیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+