روسی فوج کا یوکرین کی رہائشی عمارت پر حملہ ، 3 شہری ہلاک جبکہ 12 زخمی
- 07, اکتوبر , 2022
بریکنگ نیوز ٹوڈے :روس کی افواج کی جانب سے یوکرین کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا ، یوکرین کی رہائشی عمارت پر روسی فوج کے راکٹ حملے میں پانچ منزلہ عمارت تباہ ہوگئی۔
نیوز ٹوڈے : عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب یوکرینی حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ در پیش ہے ۔
واضح رہے کہ حملے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، یوکرینی حکام نے روسی فوج کے حملوں کے پیش نظر شہر میں الرٹ جاری کر دیا ہے ۔
یاد رہے کہ ابھی تک روس کی جانب سے راکٹ حملے پر ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آ یا ۔
زاپروژیا روس میں ضم کیے جانے والے چار یوکرینی علاقوں میں سے ایک ہے جس پر ابھی تک یوکرین کی فوج قابض ہے ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے :خیال رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو تقریباً ایک سال ہونے کو ہے جبکہ اس جنگ کا کو ئی نتیجہ ابھی تک سامنے نہیں آیا ، دونو ں اطراف کا جنگ میں کافی حد تک نقصان ہو چکا ہے ، تاہم عا لمی برادری کی جانب سے کرائے جانے والے مذاکرات کا بھی ابھی تک کو ئی خاطر خوا ہ حل نہیں نکل سکا ۔
مزید پڑ ھیں : کم جانگ جاپان کو ایک اور ناگا ساقی بنانے پر تُل گۓ ہیں
تبصرے