امریکا نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز ٹوڈے : امریکا کی جانب سے ایران پر ایک مرتبہ پھر  سخت قسم کی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں ،جس کے بعد امریکا ایران تعلقات میں  پھر غیر معمولی  مشکل پیدا ہو چکی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : ایرانی وزیر داخلہ، وزیر مواصلات، ایرانی فوج کے کمانڈرز اور دیگر افراد امریکا کی جانب سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں میں شامل ہیں۔

 

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کے مطابق ایران پر  امریکا کی جانب سے لگائی گئی نئی پابندیاں ایران میں احتجاج کو دبانے کے لیے انٹرنیٹ کی معطلی اور پُرامن مظاہرین کے خلاف پُرتشدد کریک ڈاؤن  کی وجہ سے عائد کی گئی ہیں ۔

 

واضح رہے کہ پابندیوں میں زد میں آنے والے  افراد کے امریکا میں موجود اثاثے ضبط ہوں گے اور امریکی فرد یا کمپنیاں ان افراد سے  کاروبار مزید آگے نہیں  بڑھا سکیں گی ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ ایران میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی 16 ستمبر کو پولیس کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئی ،جس کے بعد  ایرانی خواتین نے احتجاج  شروع کر دیا ۔

 

ایران میں پولیس کی زیرحراست خاتون کی ہلاکت کے خلاف 20 روز سے مظاہرے کیے جا رہے ہیں جبکہ ان مظاہروں میں اب تک کئی لوگ ہلاک ہو چکے ہیں ۔

 

مزید پڑ ھیں : روسی فوج کا یوکرین کی رہائشی عمارت پر حملہ ، 3 شہری ہلاک جبکہ 12 زخمی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+