محمد رضوان نے دوسری مرتبہ کیلنڈر ایئر میں 1500 سے زائد رنز کر کے منفرد ریکارڈ قائم کر دیا

بریکنگ نیوز  ٹوڈے : محمد رضوان نے  تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے پہلے میچ میں 78 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر   منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ۔

 

نیوز ٹوڈے : محمد رضوان نے دوسری مرتبہ کیلنڈر ایئر میں 1500 سے زائد  رنز کر کے ویرات کوہلی، بابر اعظم اور کرس گیل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ  محمد رضوان نے 2021ء میں بھی  ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کیے ،اور ان کو آئی سی سی کی جانب سے  پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔

 

دوسری جانب  محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ دوسری نمبر پر بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادو اور  تیسرے نمبر پر بابر اعظم موجود ہیں ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : جہاں پاکستان بھر سے محمد رضوان پر تنقید  کی جا رہی ہے وہاں  عالمی سطح پر تمام ملکوں کے اسپورٹس تجزیہ کاروں کی جانب سے ان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے ۔

 

یاد رہے کہ محمد رضوان سے شکوہ کیا جاتا ہے کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ کافی سلو ہے جس کے باعث وہ تیز نہیں کھیل سکتے ۔

 

مزید پڑ ھیں : بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ : جنوبی افریقہ نے بھارت کو پہلے ون ڈے میں 9 رنز سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+