پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنو کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ملائیشیا میں ہونے والی ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ، راؤنڈ آف 16 میں پاکستان نے ملائیشیا تھری کو شکست دی اور فتح اپنے نام کر لی ۔

 

نیوز ٹوڈے : ورلڈ ٹیم ا سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم گروپ میچز میں  نہ صرف ناقابل شکست رہی  بلکہ راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنائی جہاں اس کا مقابلہ ملائیشیا  کی ٹیم سے ہوا ۔

 

 پاکستان کے بابر مسیح اور احسن رمضان پر مشتمل ٹیم نے چویووا اور لوچنگ لیونگ کی جوڑی کو 4۔1 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ،کواٹر فائنل میں پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے مد مقابل ہونگے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پری کوارٹر فائنل میں بابر نے اپنے دونوں سنگلز جیتے جبکہ احسن رمضان نے ایک سنگل جیتا اور جبکہ دوسرے میں فتح حاصل نہ کر سکے ۔

 

دوسری جانب ڈبلز میں بابر اور احسن پر مشتمل ٹیم نے 72 کا بریک کھیلتے ہوئے  حریف ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا اور کواٹر فائنل میں باآسانی جگہ بنا لی۔

 

مزید پڑ ھیں : پی سی بی نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+