برطانیہ نے قطر فٹبال ورلڈ کپ میں بدسلوکی اور تشدد کے واقعات کا خدشہ ظاہر کر دیا
- 10, اکتوبر , 2022

بریکنگ نیوز ٹوڈے : فٹبال ورلڈکپ رواں سال 20 نومبر سے 18 دسمبر 2022ء تک قطر میں کھیلا جا ئے گا ، اس حوالے سے برطانیہ کی جانب سے ایونٹ میں تشدد اور بدسلوکی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔
نیوز ٹوڈے : برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق قطر میں شیڈول ورلڈکپ 2022 میں تشدد اور بدسلوکی کا خدشہ ہے، برطانیہ نے خراب ریکارڈ کے حامل 1200 سے زائد تماشائیوں کے قطر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
دوسری جا نب برطانیہ نے خراب ریکارڈ کے والے افراد کو قطر کے پڑوسی ممالک میں بھی جانے سے منع کر دیا ۔
برطانیہ کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ پُرتشدد کارروائیوں میں ملوث ان افراد کا پاسپورٹ ہوم آفس میں رکھوایا جا ئے گا ۔
نیوز الرٹ ٹوڈے : ہوم سیکریٹری سویلابریورمین نے کہا کہ شرپسندوں کو عالمی ایونٹ کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے، اس ایونٹ میں پوری دنیا سے لوگ شرکت کریں گے لہٰذا پوری عوام کی حفاظت کو یر صورت یقینی بنایا جا ئے گا ۔
خیال رہے کہ ہوم آفس کے مطابق برطانیہ میں پچھلے سیزن کے 3 ہزار 19 میچوں میں 1 ہزار 609 تشدد کے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں عوام کو بڑا نقصان بر داشت کرنا پڑا ۔
مزید پڑ ھیں : پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنو کر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

تبصرے