تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوز الرٹ ٹوڈے : تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک طرفہ مقابلے کے بعد  9 وکٹوں  سے شکست دے دی  ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : 131رنز کے ہدف کے تعاقب کے لیے نیوزی لینڈ کے بیٹر فن ایلن اور ڈیون کونوے نے اننگز کا آغاز کیا اور پاکستان کا بائولنگ اٹیک سنبھالتے ہو ئے ایک اچھی پارٹنر شپ اسکور کی ۔

 

نیوزی لینڈ  کے دونوں اوپننگ بیٹرزنے پاکستانی بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور تیزی سے رنز بناتے ہوئے 117 رنز کی پارٹنرشپ  اسکور کر دی جس سے میچ پاکستان کے ہاتھ سے نکل گیا ۔

 

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 117 رنز پر گری جب فن ایلن کو شاداب خان نے 62 رنز پر آؤٹ کر کے پویلین کی راہ دکھائِ ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : پاکستان  ٹیم کو ایک دفعہ پھر بیٹنگ کے مسائل کا سامنا ہوا اور پاکستان ٹیم ایک اچھا اسکور بورڈ پر نہیں لگا سکی جس کی بدولت  گیند باز  اپنی ہنر دکھانے سے قاصر رہے ۔

 

دوسری جانب ایک مرتبہ پاکستان کے مڈل آرڈر ناکام ہونے کے بعد کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو شدید تنقید کا سامنا ہے ،سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی  جانب سے  اس معاملے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

 

مزید پڑ ھیں : برطانیہ نے قطر فٹبال ورلڈ کپ میں بدسلوکی اور تشدد کے واقعات کا خدشہ ظاہر کر دیا

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+