ویمن ایشیاء کپ 2022ء: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیاء کپ 2022 ء میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 71 رنز سے شکست دے  کر  ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : پاکستان ویمن ٹیم کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے تعاقب میں یو اے ای ویمن ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 74 رنز ہی اسکور کر سکی ۔

 

واضح رہے کہ یو اے ای  ویمن ٹیم  کی جانب سے خوشی شرما 20 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

 

دوسری جانب پاکستان ویمن ٹیم  کی  ایمن انور ،سدرہ اقبال، نشرح سندھو اور عمیمہ سہیل نے ایک ایک وکٹ  حاصل کی ۔

 

اس سے قبل پاکستان ویمن نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 145رنز  اسکور کیے تھے۔

 

پاکستان کی جانب سے عالیہ ریاض نے 57 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی جبکہ منیبہ علی 43 اور ندا ڈار نے 25 رنز بنائے ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستان ویمن مسلسل اپنا چوتھا میچ جیت چکی ہے جس کے بعد پاکستان ٹیم ایک اچھے تسلسل کے ساتھ تورنامنٹ میں آگے بڑھ رہی ہے ۔

 

مزید پڑ ھیں : تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+