ویمن ایشیاءکپ 2022ء: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی

بریکنگ نیوز ٹوڈے : ٹی ٹوئنٹی ویمن ایشیا کپ 2022ء میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

 

نیوز ٹوڈے : واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیمی فائنل 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اس میچ سے قبل ہی دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی تھیں ۔

 

واضح رہے کہ سری لنکا ویمن ٹیم کی جانب سے دیا گیا 113 رنز کا ہدف پاکستان ٹیم نے 7 بالز پہلے  پورا کر لیا ۔

 

کانٹے دار میچ کے دوران آخری وقت میں پاکستان کی عائشہ نسیم نے لگاتار 2 گیندوں پر چھکے لگا کر  فتح ٹیم کے نام کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔

 

خیال رہے کہ ندا ڈار 26 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ عالیہ ریاض نے 20 رنز بنائے۔

 

دوسری جانب عمیمہ سہیل کو میچ کی بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : اس حوالےسے پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے پوسٹ میچ کانفرنس میں بیان دیا  کہ عائشہ کسی بھی میچ میں اچھی پرفارمنس  دکھانے کی اہل ہے ۔

 

یاد رہےکہ  انہی دو ٹیموں کے خلاف ومین ایشیا ء کپ کا  سیمی فائنل کھیلا جائے گا ۔

 

مزید پڑ ھیں : ویمن ایشیاء کپ 2022ء: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+