تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ بنا لی

بریکنگ نیو زٹوڈے : تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز نیوز ی لینڈ میں جاری ہے ،نیوز ی لینڈ نے بنگلادیش کو 48 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا  ہے ۔

 

نیوز ٹوڈے : نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 209 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز  ہی اسکور کر سکی ۔

 

واضح رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے کپتان شکیب الحسن 70 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لٹن داس اور سومیاسرکار نے 23، 23 رنز اسکور کیے  ، مگر ٹیم کو اچھا  تسلسل دینے  میں ناکام رہے ۔

 

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن نے 3، ٹم ساؤتھی اور مائیکل بریسول نے دو دو کھلاڑیوں  کو پویلین کو راہ دکھا ئی ۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹ پر 208 رنز  کا بڑا ٹوٹل اسکور کیا ۔

 

نیوز الرٹ ٹوڈے : نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیون کونوے نے 64 اور گلین فلپس نے 60 رنز کی اننگز  نے نیوزی لینڈ کی جیت میں نمایاں کردار اد ا  کیا ۔

 

مزید پڑ ھیں : پاکستان جونیئرلیگ میں پہلی ہیٹ ٹرک کا اعزاز افنان خان کے نام

user
دانیال احمد خان

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+